نیشنل

حیدرآباد میں 11 امپورٹیڈ لگژری کاریں ضبط۔ 5 کروڑ کا جرمانہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں آرٹی اے حکام کی جانب سے پہلی مرتبہ ٹیکس کی ادائیگی کے بغیرچلائی جانے والی امپورٹیڈ اورلگژری کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پرکاروائی کی گئی۔ حکام نے قریب 11 گاڑیوں کو ضبط کرلیا اوران گاڑیوں پرپانچ کروڑ روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ان گاڑیوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کیلئے 40 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں اورکل اچانک تنقیح کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ بند طریقہ سے پچھلے 6 ماہ سے ان گاڑیوں پرنظررکھی گئی تھی۔ عہدیداروں نے ٹیکس کی ادائیگی کے بغیرچلائی جانے والی گاڑیوں کو ضبط کرلینے کا انتباہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button