انٹر نیشنل

200 اسرائیلی افراد کو یرغمال بنائے رکھنے حماس کا دعوٰی _ یرغمالیوں کے ساتھ کیا جارہا ہے انسانی ہمدردی کا سلوک

حیدرآباد _ 17 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) فلسطین کی بنیاد پسند گروپ  حماس نے  انکشاف کیا ہے کہ اس نے تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔اور  حماس نے تازہ  ویڈیو جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ یرغمالیوں کے ساتھ انسانی سلوک کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں میا سکیم نامی 21 سالہ خاتون کے ہاتھ پر آنے والے زخم کی مرہم پٹی کی جارہی ہے ۔

 

چند روز قبل حماس کے کارکنوں نے اسرائیل میں غیر قانونی طور پر گھس کر کچھ لوگوں کو اغوا کر لیا تھا۔ 21 سالہ میا ان یرغمالیوں میں سے ایک ہے۔ ایک نامعلوم طبی کارکن کا اس کا علاج کرتے ہوئے ویڈیو فی الحال وائرل ہو رہا ہے۔ آئی ڈی ایف نے اس ویڈیو پر ایک بیان بھی جاری کیا۔

آئی ڈی ایف نے کہا کہ حماس نے ویڈیو کو انسانی ہمدردی کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے جاری کیا، لیکن حقیقت میں یہ تنظیم ظالم ہے ۔ اسرائیل ڈیفنس فورس نے الزام لگایا کہ حماس بچوں اور خواتین کو لے جا رہی ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے کہا کہ میا اور حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کو بحفاظت واپس لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

 

میا کو سپر نووا سککوٹ میوزک فیسٹیول میں شرکت کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔میوزک فیسٹیول پر حملے میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ میا کے ساتھ کچھ اور لوگوں کو بھی اغوا کیا گیا۔آئی ڈی ایف نے کہا کہ وہ میا کے خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button