حیدرآباد میں 110 تولہ سونے کے زیورات کی چوری

حیدرآباد:حیدرآباد میں چوری کی سنگین واردات پیش آئی۔ گچی باؤلی ٹیلی کام نگر کا رہنے والا گویند نامی شخص اپنے بیوی بچوں کے ساتھ درشن کے لیے تروپتی گیا ہوا تھا، واپسی تک اس کے مکان سے 110 تولہ وزنی طلائی زیورات اور دس لاکھ روپے نقد رقم کی چوری کر لی گئی۔ اس شخص نے اپنےمکان میں نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو کام پر رکھا تھا،وہ بھی گھر سے غائب تھے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ گھریلو ملازمین چوری کر کے فرار ہو گئے۔