وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کے ہاتھوں شادی مبارک اسکیم کے چیکس کی تقسیم

کھمم رکن اسمبلی وریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے کھمم شہر کے رگھونات پالم منڈل کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے آج کھمم شہر کے رگھونات پالم منڈل کے منچی کنٹہ گاؤں کا دورہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا کاموں کو لیکر پی اجے کمار نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا اور رگھونات پالم منڈل کے منچی کنٹہ گاؤں کے گرام پنچایت سکریٹری کو برطرف کر نے کی ڈی پی او پی اجے کمار نے ہدایت جاری کی بعدہ پی اجے کمار نے اپنے کیپم آفس میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے 151 لوگوں میں 1.51کروڑ روپے کے چکس تقسیم کیے اس موقع پر پی اجے کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اس اسکیم کے ذریعے غریب ماں باپ کو اپنے لڑکیوں کی شادی میں کافی راحت مل رہی ہے ابتک کھمم اسبھلی حلقہ میں حکومت کی جانب سے 5336 لوگوں میں 47.20کروڑ روپے تقسیم کیے گئے