سزا پانے والے عوامی قائدین کو ہٹانے میں تاخیر پر سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں سزا پانے والے عوامی قائدین کو عہدہ سے ہٹادینے سے متعلق سابق میں دیئے گئے فیصلہ پر عدم عمل آوری پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عدالت عظمٰی نے اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی۔ ایک رضا کارانہ تنظیم نےسپریم کورٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے کہا کہ سزا پانے کے بعد بھی ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کچھ دنوں تک اپنے عہدہ پر برقرار رہ رہے ہیں۔ اس درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے یہ ہدایت دی ہے۔