جنرل نیوز

ضلع کلکٹر نظام آباد راجیو گاندھی ہنمتو سے جماعت اسلامی قائدین کی ملاقات اور قرآن مجید بہ زبان تلگو تحفتاً پیش 

نظام آباد 8/ (اردو لیکس) ضلع کلکٹر نظام آباد راجیو گاندھی ہنمتو سے آج کلکریٹ چمبر میں احمد عبد الحلیم سکریٹری جماعت اسلامی کی قیادت میں خیر سگالی ملاقات کرتے ہوئے انہیں ضلع کلکٹر نظام آباد مقرر کئے جانے پر مبارکباد پیش کی گئی اور ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمتو کو قرآن مجید بہ زبان تیلگو کا نسخہ تحفتاً پیش کیا گیا جس کو ضلع کلکٹر نے بصد احترام قبول کیا ضلع کلکٹر سے سماجی مسائل میں مکمل تعاون کی درخواست کی گئی وفد میں ظہیر الدین صدر ایم پی جے نظام آباد ، ڈاکٹر سجاد ،روپیش ریڈی ، شیخ حسین ،راملو رام چندر شامل تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button