تلنگانہ

ائمہ موذنین کے دو ماہ کے اعزازیہ کی رقم جاری _ اردولیکس میں خبر جاری ہونے کے چند گھنٹوں بعد حکومت کی کارروائی سے ائمہ موذنین میں مسرت کی لہر

حیدرآباد _ 29 مارچ ( اردولیکس)  تلنگانہ حکومت نے ائمہ موذنین کے دو ماہ کے اعزازیہ کی رقم جاری کردی ہے ۔ محمد مسیح اللہ خان چیئرمین۔وقف بورڈ اور  ایس خواجہ معین الدین، انچارج سی ای او وقف بورڈ نے (2) ماہ  نومبر-2022 اور دسمبر-2022 کے لیے اعزازیہ  حکومت کی طرف سے منظور کردہ امدادی گرانٹ جاری کی ہے جس کی رقم  9,99,70,000/روپے ہے  جو  9997 امام اور موذنین کے لئے جاری کی گئی ۔

اس کے علاوہ ماہ جنوری-2023 کا اعزازیہ بھی ادا کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں   واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل ہی اردولیکس ویب سائٹ پر اعزازیہ کی عدم اجرائی کے تعلق سے ایک خبر جاری کی گئی تھی جس کے چند گھنٹوں بعد ہی حکومت کی جانب سے  دو ماہ کا  اعزازیہ  جاری کرنے کے اعلان نے آئمہ و موذنین میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button