جناب احمد سیٹھ مالک جنتا بیڑی شدید علیل _ دعاؤں کی اپیل

متحدہ ضلع کریم نگر کے مشہور بزنس مین و مالک جنتا بیڑی ساکن میٹ پلی جناب احمد محی الدین المعروف احمد سیٹھ شدید علیل ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے وہ گزشتہ چند دنوں سے حیدرآباد کے  اپولو ہاسپٹل میں وینٹیلیٹر پر ہیں اور آج  ڈاکٹروں نے انھیں  گھر پر منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے احمد سیٹھ کے فرزندان حبیب الدین طلحہ اور شہاب الدین سہیل نے اپنے والد کی صحت کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے آپ تمام احباب سے درخواست کی جاتی ہے کہ احمد سیٹھ کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے دعا کریں۔