مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی خلیل احمد صاحب صدرنشین مجلس اشاعت العلوم جامعہ نظامیہ منتخب

 

حیدرآباد: 24 جون ( اردو لیکس) مجلس اشاعت العلوم جامعہ نظامیہ کا ایک اجلاس آج بتاریخ 24 جون 2021 ء بعد نماز ظہر جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں منعقد ہوا، جس میں باتفاق آراء شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد صاحب کو صدر نشین مجلس اشاعت العلوم جامعہ نظامیہ منتخب کیا گیا۔ مولانا ڈاکٹر محمد عبد المجید نظامی سابق صدر شعبہ عربی جامعہ عثمانیہ نے اس اجلاس کی صدارت فرمائی۔ مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین صاحب رحمة الله عليه مفتی جامعہ نظامیہ کے وصال کے بعد یہ عہدہ مخلوعہ ہوگیا تھا۔اجلاس میں مولانا ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری صدر شعبہ عربی جامعہ عثمانیہ ، مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری معتمد مجلسِ اشاعت العلوم جامعہ نظامیہ ، مولانا شیخ محمد عبد الغفور رحمت آبادی شیخ التجوید جامعہ نظامیہ، مولانا حافظ محمد انوار اللہ خان رکن معزز مجلس اشاعت العلوم جامعہ نظامیہ ، مولانا حافظ محمد عبد القدیر صدر انجمن طلبہ قدیم جامعہ نظامیہ، مولانا محمد سلطان احمد معتمد انجمن طلبہ قدیم جامعہ نظامیہ، مولانا محمد امتیاز احمد منتظم جامعہ نظامیہ ، مولانا محمد انوار احمد نائب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ اور حضرت سید خواجہ ابوتراب قدیری چشتی جانشین حضرت صاحب قدیری ہلکٹہ شریف شریک تھے۔