جنرل نیوز

صدر ملت اسلامیہ جگتیال میر کاظم علی کے ساتھ سب انسپکٹر ٹریفک کی بدسلوکی _ ٹریفک ایس آئی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ

جگتیال _ مسلم سنٹرل کمیٹی جگتیال کے قائدین نے جگتیال ٹریفک پولیس کی سب انسپکٹر نواٹا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔جنھوں نے چہارشنبہ کے روز ٹاور سرکل کے پاس گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران صدر ملت اسلامیہ سنٹرل کمیٹی جگتیال میر کاظم علی کو نہ صرف غیر ضروری طور پر روک لیا بلکہ ان کی گاڑی کی چابی چھین کر ان کے ساتھ نازیبا سلوک کیا ۔  مسلم شادی خانہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم سنٹرل کمیٹی کے قائدین محمد اظہر، سراج الدین منصور اور ریاض الدین ماما کوآپشن ممبر ،محمد مدثر علی ابو اور محمد عارف نے کہا کہ جگتیال مسلم سنٹرل کمیٹی کے صدر  میر کاظم علی گذشتہ شام مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کے ساتھ بقرعید کے انتظامات پر تبادلہ خیال کرنے کے ان کی قیام گاہ جا رہے تھے اس دوران ، ٹاور سرکل پر  جگتیال ٹریفک  پولیس کی سب انسپکٹر اپنے عملہ  کے ساتھ گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی اس موقع پر سب انسپکٹر نے میر کاظم علی کو  روک لیا اور گاڑی کی چابی زبردستی چھین لی ۔ جس پر میر کاظم علی نے سب انسپکٹر کو مقامی مسلمانوں کا صدر ہونے کی شناخت بھی ظاہر کی اس کے باوجود سب انسپکٹر نےان کے ساتھ غلط سلوک کیا اور کافی دیر تک سڑک پر کھڑا کردیا۔سب انسپکٹر کے رویہ کے خلاف پولیس کے اعلی عہدیداروں سے شکایت بھی کی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔مسلم سنٹرل کمیٹی کے قائدین نے ضلع کلکٹر جگتیال، وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور اور پولیس کے اعلی عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی
کرے۔بصورت دیگر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا ۔
https://youtu.be/V4kaSPNnA1k

متعلقہ خبریں

Back to top button