جنرل نیوز

مسجدِ کوثر کالج کالونی شانتی نگر عادل آباد میں انتظامی کمیٹی کے انتخابات

عادل آباد- 16 جولائی_ مسجدِ کوثر کالج کالونی شانتی نگر عادل آباد میں انتظامی کمیٹی کے انتخابات کے ضمن میں اہلیانِ محلہ و مصلیّان مسجدِ کوثر کا مشاورتی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔حاضرین اجلاس کے مشوروں اور متفق رائے سے بزرگان محلہ جناب الحاج محمد حمید اللہ(ریٹائرڈ آڈٹ آفیسر)کا بحیثیت صدر جبکہ الحاج سید خیرات علی(ریٹائرڈ سپروائزر مارکٹنگ ڈیپارٹمنٹ)کا نائب صدر،الحاج محمد عبدلمتعین(ریٹائرڈ کمیونٹی ہیلتھ آفیسر)معتمد اور الحاج محمد علیم الدین(ریٹائرڈ گریڈ2 سیکریٹری مارکٹنگ ڈیپارٹمنٹ) کا خازن بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔آج بعد نمازِ جمعہ 16جولائی کو نئی منتخب شدہ انتظامی کمیٹی کا اعلان کردیا گیا۔اِس مشاورتی اجلاس میں اسد علی،عطا اللہ،ظفر احمد، غیاث الدین مننا،جلیل احمد،حامد علی،سید مجاہد احمد،سمیع اللہ ہاشمی،مدثر نذر،آصف علی،عمیم شریف،سلیم قریشی،محمد امتیاز الدین اور سابق انتظامی کمیٹی ممبران کے علاوہ نوجوانان محلہ اور بزرگان محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نئی منتخب انتظامی کمیٹی کو مارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button