جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 4 سالہ بچی کے ساتھ گھناونی حرکت ملزم گرفتار

حیدرآباد:  شمش آباد میں چار سالہ بچی کی عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق محبوب نگر ضلع کا وینکٹیا سمش آباد کوتوال گوڑہ گاؤں کے مضافاتی علاقے میں ایک جھونپڑی میں رہتے ہوئے محنت مزدوری کیا کرتا تھا۔ اس کے پڑوس کی جھونپڑی میں ایک خاتون اپنی چار سالہ بیٹی کے ساتھ رہتی ہے اور شمش آباد میں زیر تعمیر فلائی اوور کے پاس کام کیا کرتی ہے۔  وینکٹیا اس کی چار سالہ بیٹی کو زبردستی قریبی میدان میں لے گیا اور  اس کی عصمت ریزی کی۔ لڑکی جب گھر پہنچی تو اس کی طبیعت بگڑ گئی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچی کو شہر کے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا۔ لڑکی کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ پولیس نے ملزم وینکٹیا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button