جنرل نیوز

ریونت ریڈی کی گرفتاری کے خلاف عادل آباد میں کانگریس کا احتجاج

ڈیزل،پٹرول اور پکوان گیاس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف آج حیدرآباد میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے احتجاج کے دوران غیر قانونی طور پر ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی کی گرفتاری کو لیکر عادل آباد میں کانگریس پارٹی قائدین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے علامتی پتلہ کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔اس سلسلہ میں این ٹی آر چوک پر سابق کونسلر نگیش کی قیادت میں کانگریسی قائدین محمد شکیل،عرفات خان،راہول نے دھرنا منظم کیا تھا۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگیش نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت آپسی تال میل سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے جس سے عام کو آدمی کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقدہ پر امن احتجاج کو روکا جارہا ہے۔جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button