جنرل نیوز

عادل آباد عیدگاہ کی صفائی کا کانگریس لیڈر عرفات خان نے کیا مطالبہ

عید قرباں کے پیش نظر شہر مستقر عادل آباد کے عیدگاہ میدان میں میونسپل کی جانب سے صاف صفائی و جنگلی جھاڑیوں کی کٹوائی کے کاموں کو انجام نہ دینے پر عادل آباد اسمبلی یوتھ کانگریس کے صدر عرفات خان نے تشویش کا اظہار کیا اور اس سلسلہ میں میونسپل آفیسر کو تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے جلد اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔میونسپل عہدیدار نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صاف صفائی کے کاموں کو انجام دینے کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button