تلنگانہ

متحدہ کھمم ضلع میں کانگریس پارٹی کی سونامی میں گلابی پارٹی کو بدترین شکست _ جمعیت العلماء کی دور اندیشی کو سلام

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے آج نتائج جاری متحدہ کھمم ضلع میں کانگریس پارٹی کے سونامی میں گلابی پارٹی کی بدترین شکشت۔۔۔ جمعیت العلماء ضلع کھمم کی دور اندیشی کو سلام متحدہ کھمم ضلع کے مسلم اور دلت ووٹروں نے خاموش انقلاب برپا کرتے ہوئے جمعیت العلماء ضلع کھمم کی آواز پر متحدہ طورپر کانگریس پارٹی کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب کیا

۔۔۔۔ 30 نومبر کو منعقد ھوے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے آج نتائج جاری ھوے کھمم ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں کی رائے شماری کھمم رورل کے کٹس انجینئرنگ ایڈ پی جی کالج میں منعقد ہوی رائے شماری کا آغاز صبح 8 بجے سے ہوا پھلے بیالیٹ ووٹوں کی گنتی عمل میں لائی گئیں اس کے بعد ای وی ایم مشینوں کی گنتی کا آغاز ہوا پہلے راؤنڈ سے ھی کھمم ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں کے کانگریس امیدوار بی آر ایس امیدواروں پر سبقت کو بنائے رکھا متحدہ کھمم ضلع کی عوام اور ریاست تلنگانہ کی عوام کی نظر کھمم اسمبلی حلقہ اور پالیر اسمبلی حلقہ پر مرکوز تھی کانگریس کے 6 ضمانتوں اور مسلم مینارٹی ڈکلیریشن کا اثر ووٹروں میں کافی دیکھا گیا اسی کے نتیجے میں متحدہ کھمم ضلع کی عوام اور بالخصوص کھمم ضلع کے مسلمانوں نے متحدہ طور پر کانگریس کے حق میں ووٹ دیا کھمم ضلع میں گلابی پارٹی کا مکمل صفایا ہوگیا متحدہ کھمم ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تفصیل کچ اسطرح ہے کھمم اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار ٹی ناگیشور راؤ نے بی آر ایس کے امیدوار پی اجےکمار پر 50130 ہزار ایک سو تیس ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی پالیر اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار پی سرینواس ریڈی نے بی آر ایس کے امیدوار کے اپیندر ریڈی پر 57230 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی مدیرا اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار بھٹی وکرا مارکا نے بی آر ایس کے امیدوار کمل راج پر 33665 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ستو پلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار محترمہ ڈاکٹر مٹا راگا مائیے نے بی آر ایس امیدوار سنڈرا ونکٹہ ویریا پر 21243 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ویرا اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار محترمہ بانوت وجئے بائی نے بی آر ایس امیدوار پر 33069 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تفصیل کھچ اس طرح ہے کتہ گوڑم اسمبلی حلقہ سے سی پی آئی امیدوار کونم نینی سامبا سواراؤ نے آزاد امیدوار جلگم ونکٹ راؤ پر 22125 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی بھدرا چلم اسمبلی حلقہ سے بی آر ایس امیدوار تلم ونکٹ راؤ نے کانگریس امیدوار پر 6319 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی یلندو اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار کے کنکیا نے 55718 ووٹوں کی اکثریت سے بی آر ایس امیدوار پر کامیابی حاصل کی پنپاک اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار پی وینکٹیشورلو نے 34129 ووٹوں کی اکثریت سے بی آر ایس امیدوار پر کامیابی حاصل کی اشراؤپیٹ اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار جئے آدی نارائینا نے بی آر ایس امیدوار پر 28606 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی بھر حال متحدہ کھمم ضلع کے دس اسمبلی حلقوں میں 9 اسمبلی حلقوں پر کانگریس پارٹی نے زبردست جیت حاصل کرتے ہوئے اپنی روایت کو برقرار رکھا واحد اسمبلی حلقہ جھاں سے بی آر ایس امیدوار کی کامیابی ہوی بھدرا چلم اسمبلی حلقہ ہے کامیاب ہونے والے بی آر ایس کے امیدوار ڈاکٹر تلم ونکٹ راؤ نے بھی کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا بہر حال متحدہ کھمم ضلع میں کانگریس پارٹی کی سونامی میں گلابی پارٹی کو زبردست شکشت سے دوچار ہونا پڑا رائے شماری اور جیت حاصل کرنے کے بعد پی سرینواس ریڈی اور بھٹی وکرا مارکا نے صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی جیت کو تلنگانہ عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی اور کانگریس کے قومی صدر کھر گے نے تلنگانہ عوام کے لیے 6 ضمانتوں کا جو اعلان کیا ہے تلنگانہ کی عوام نے بھروسہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بی آر ایس کی مجہول پالیسیوں سے تنگ آکر خاموش انقلاب برپا کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لایا پی سرینواس ریڈی اور بھٹی وکرا مارکا نے مزید کہا کہ تلنگانہ کے عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور مینارٹی ڈکلیریشن کو بھی پورے اثر کے ساتھ صد فیصد عمل کیاجائے گا صحافتی کانفرنس میں نمائندہ اعتماد کھمم حافظ محمد جواد احمد نے بھٹی وکرا مارکا سے سوال کیا کہ مدیرا اسمبلی حلقہ سے آپ کی مسلسل چوتھی مرتبہ جیت حاصل کی اور آپ کو چیف منسٹر تلنگانہ بنانے کے لیے آواز بلند ھورھے ہے کیا آپ کانگریس پارٹی کے اعلٰی قیادت کو تسلیم کریں گے ؟ اس سوال پر بھٹی وکرا مارکا نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے جواب دیا کے کانگریس پارٹی کی اعلیٰ قیادت تلنگانہ چیف منسٹر کو لیکر جو فیصلہ کریں گی مجھے منظور ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button