کریم نگر شہر میں جائیداد کے تنازعہ میں بھائیوں کے درمیان تصادم _ ہوائی فائرنگ اور چاقو زنی؟

کریم نگر _ کریم نگر شہر کے  شاہ شاہ محلہ میں جائیداد کے تنازعہ میں سگے بھائیوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ مقامی اصغر حسین نامی شخص نے اپنے بھائیوں کو اطلاع دئے بغیر کچھ جائیداد کو دوسروں کے نام جی پی اے کروادیا۔اس کا علم ہونے پر چار  بھائیوں نے اصغر حسین پر برہمی ظاہر کی۔جس کے جواب میں اصغر نے بھائیوں کو دھمکانے ہوا میں فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں ایک گولی حادثہ کے مقام پر رکھی ہوئی کار کو لگتے ہوئے باہر نکل گئی۔تصادم کے واقعہ میں چاقو زنی کی بھی اطلاع ہے جس میں منور نامی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے لیکن اس کی توثیق نہیں ہوسکی۔واقعہ کی اطلاع کے ساتھ پولیس پہنچ گئی اور چند افراد کو حراست میں لے لیا۔مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ ہفتے کے روز پولیس سارے معاملے کا خلاصہ کرے گی۔