تلنگانہ

حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں جئے شری رام کا نعرہ!دو لڑکوں کو پکڑ لیا گیا

حیدرآباد: حیدرآباد کی تاریخی  مکہ مسجد میں مبینہ طور پر ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے والے دو لڑکوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس طرح کا واقعہ مسجد کے احاطہ میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہے جو شہر کی سب سے بڑی تاریخی مسلمانوں کی عبادت گاہوں میں سے ایک ہے۔

ذرائع کے مطابق امول اور سمتھ جن کا تعلق مہاراشٹرا اور کرناٹک سے بتایا گیا ہے آپنے ایک اور ساتھی کے ساتھ مکہ مسجد آئے تھے۔مسجد کے احاطہ میں داخل ہونے کے بعدانہوں نے "جئے شری رام” کے نعرے لگائے۔

اس بات کی اطلاع ملتے ہی مکہ مسجد میں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں فوری پکڑ لیا اور حسینی علم پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان کے فون کی رنگ ٹون جئےشری رام کی تھی انھوں نے نعرہ نہیں لگایا ۔ پولیس اس پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button