جنرل نیوز

محبوب نگر میں عیدالاضحی کے پیش نظر امن کمیٹی کا اجلاس

محبوب نگر: 17 جولائی (اردو لیکس) عیدالاضحیٰ کے پیش نظر صاف صفائی اور امن وامان کی برقراری کے لئیے ڈی. ایس. پی محبوب نگر سری سریدھر صاحب کی صدارت میں پیس کمیٹی محبوبنگر کا اجلاس رائیل فنکشن ہال محبوبنگر مین منعقد ہوا جسمین جیرمن بلدیہ نرسملو،سرکل انسپکٹر پولیس کمشنر بلدیہ محبوبنگر و جڑچرلہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سے شرکت کی محمدعبدالہادی صاحب ایڈوکیٹ صدر مجلس اتحادالمسلمین ضلع محبوبنگر نے مباحث کا آغاز کرتے ہوے عید کے تین دنوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کے لئیے سو اضافی مزدوروں کے تقرر، عارضی طور پر اضافی ٹریکٹروں کا انتظام، ڈمپلنگ یارڈ میں بڑا گڈہ کھودکر قربانی کے فضلہ جات کواسمیں جمع کرکے عید کے تین دنوں بعد اس کو بھر دینے اور امن وامان کی برقراری کے لئیے قربانی کے جانوروں کے حملوں نقل میں تمام تر دستاویزات کی موجودگی کے باوجود چیک پوسٹ پر گاڑیوں کو روک کر نام نہاد گاؤں بھکتو ں کو موقع کا استحصال کا موقع فراہم کرنے پر سخٹ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دیہاتوں سے بازار کو پہنچنے والے جانوروں کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دیکر جانور بیچنے والے اکثریتی طبقہ کوفائیدہ اور معقول قیمت پر خرید کر جانوروں کو لےجانے والے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے عمل پر سرکاری شرارت اور مسلمانوں کے ساتھ سوتیلے سلوک پر افسوس کا اظہار کیا اور جانوروں کو خریدنے کے بعد روکنے کے بجائے دیہات کی سطح پر ہی عید تک جانوروں کے حمل و نقل کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا،

سید سعادت اللہ حسینی مجلسی فلور لیڈر وصدر ٹاون مجلس نے مکہ مسجد کے مغربی علاقے میں واقع ڈمپننگ یارڈ سے متصلہ محلہ جات کی صحت کو نقصان سے بچانے کیلئے قربانی کے جمع کردہ کچرے کو شہری آبادی سے دور. منتقل کرنے، اسٹریٹ لائٹوں کی درستگی کے ناکارہ بورویلوں کی درستگی کا مشورہ دیا سید نورالحسین معتمد عیدگاہ کمیٹی ، رفیق پٹیل سکریٹری قومی ایکتا کمیٹی ، محمد ذکی نائب صدر عیدگاہ کمیٹی، صمد خان، مرزا قدوس بیگ صدر، صادق حسین معتمد و مسلم لیگ سراج الدین، انور پاشاہ قائید ٹی آر. ایس پارٹی ،شبیر احمد کونسلر و فلور لیڈر وصدر ٹاون ٹی. آر. ایس محبوبنگر نے قربانی کے جانوروں کے کچرے کی بہتر نکاسی اور صفائی کے بہتر انتظامات کے لئیے ہر گھر کو بلدیہ کی جانب سے پلاسٹک کے تھیلوں کی سربراہی، صبح و شام دو مرتبہ کچرے کا ڈور ٹو ڈور کلکشن نا لیوں کو روذ صفائی اور عیدگاہ پر صفائی کے ساتھ ساتھ ڈرینیج کے بدجانورون سے محفوظ رکھنے کے اور آوارہ کتوں کو ماردینے کا مشورہ دیا، محمد زبیر، محمد یاسر نے جڑچرلہ کی نمائندگی کرتے ہوئے پانی اور صفائی کے انتظامات پر روشنی ڈالی گئی چیرمن بلدیہ، ڈی، ایس. پئ اور کمشنران بلدیہ نے پہلے سے بہتر اور موسمی بیماریوں کے علاوہ جری وباء سے عوام کو محفوظ رکھنے کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کرکے درکار اقدامات کا تیقن دیا اور شہر کو پاک و صاف رکھنے اور بلدی سہولتوں کی فراہمی میں جنگی بنیادوں پر کام کرنے اور عید کے دنوں میں نلوں سے پا نی کے لیے بلا روک سپلائی کا تیقن دیا اور کہا کس بھی ہنگامی ضرورت پر کمشنر بلدیہ و پولیس کے عہدیدار ہمیشہ فون پر دستیاب رہنینگے سکا انسپکٹر ٹاؤن ٹو سوم نارائین سنگھ نے اجلاس کی کاروائی چلائی

متعلقہ خبریں

Back to top button