نیشنل

امیت شاہ کی گاڑی الکٹرک پول سے ٹکرا گئی۔‌ وزیر داخلہ کرشماتی طور پر محفوظ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ خج ایک روڈ شو کے دوران حادثے کا شکار ہونے سے کرشماتی طور پر محفوظ رہ گئے۔

 

فوری طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق راجستان کے ضلع ناگور پربتسر علاقے میں امیت شاہ روڈ شو میں حصہ لے رہے تھے، وہ جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ الکٹرک پول سے ٹکرا گئی۔

 

حادثہ میں وہ محفوظ رہ گئے۔ حادثہ کے بعد روڈ شو منسوخ کر دیا گیا اور مرکزی وزیر داخلہ وہاں سے وہ دوسری گاڑی کے ذریعو روانہ ہو گئے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وہ جس گاڑی میں روڈ شو میں حصہ لے رہے تھے وہ گاڑی رتھ کی شکل کی تھی اسے رتھ کا نام دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button