جنرل نیوز

75-ویں یوم جشن آزادی 15/اگست کے موقع پر سٹی ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل نظام آباد  کا فری ہلت کیمپ

 

نظام آباد(اردو لیکس). 15/اگست بروز پیر ملک کی 75-ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر سٹی ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل بودھن روڈ انتظامیہ کی جانب سے ہاسپٹل میں شہریان نظام آباد و مستقر کی عوام کے لئے ایک روزہ فری ہلت چیک ایپ کیمپ رکھا گیا ہے. ہاسپٹل انتظامیہ نے بتایا کہ رواں ایام میں سبھی عمر کے افراد موسمی و وبائی امراض ڈینگو. ملیریا. ٹائیفائڈ و خون کی کمی جیسے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں. جس کو دیکھتے ہوئے سٹی ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل نظام آباد نے ایک روزہ فری ہلت چیک ایپ کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو یوم آزادی 15/اگست 2022ء بروز پیر منعقد ہوگا اور اس فری ہلت چیک ایپ میں ہاسپٹل کے ڈیوٹی ڈاکٹرز و ماہر امراض عوام و مریضوں کی تشخیص کرینگے اور اس کیمپ میں جنرل فزیشن. ماہر خواتین و اطفال لیڈی ڈاکٹرس کے علاوہ دیگر موسمی وبائی اور مرد و خواتین و اطفال کے پیچیدہ امراض کے ماہر ڈاکٹر فری تشخیص کرے گے سٹی ملٹی اسپشالٹی ہاسپٹل نظام آباد انتظامیہ نے آپ تمام سے اس فری ہلت چیک ایپ کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button