کھمم کے کانگریس اقلیتی قائدین نے اردو گھر شادی خانہ کا دورہ کیا

کھمم _ کھمم کے کانگریس قائدین نے اردو گھر شادی خانہ کا دورہ کیا اور شادی خانہ کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ہفتہ کی  شام 5بجے  کھمم شہر کے سینیئر کانگریس قائد چھوٹے بابا کی قیادت میں کھمم ضلع کانگریس صدر درگا کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کانگریس کارپوریٹرس اور کانگریس کارکنان نے کھمم شہر کے اردو گھر شادی خانہ کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی جائزہ لیا شادی خانہ کی خستہ حالت سے کانگریس قائدین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اردو گھر شادی خانہ میں جگے جگے گندگی ہیں صاف صفی ندارد کانگریس قائدین نے کھمم کے رکن اسمبلی وریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار سے سوال کیا کہ ریاستی حکومت نے 2016میں میں کھمم کے اردو گھر شادی خانہ کی ترقی کے لئے 50لاک روپے منظور ہوے اس رقم کا صحیح استعمال نہیں کیا گیا 50لاک روپے میں شادی خانہ کا ناقص کام کیا گیا کانگریس قائدین نے وزیر موصوف پی اجے کمار سے سوال کیا کہ 50لاک کا آرڈرٹ حساب بتایا جائے کانگریس قائدین نے ٹی آر ایس قائدین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کھمم کے اردو گھر شادی خانہ کی حالت انتہائی ابتر ہے کانگریس قائدین نے اعلان کیا کہ اردو گھر شادی خانہ کھمم کے مسلہ پر کھمم کلکٹر آر وی کرنن کھمم بلدیہ کمیشنر انوراک جینتی سے نماندگی کریں کے اور کانگریس پارٹی ضرورت پڑنے پر احتجاج منظم کریں گی کانگریس پارٹی عوامی مسائل پر سمجھوتہ نہیں کریں گی