کھمم ضلع میں کانگریس اور ٹی آر ایس کے اقلیتی قائدین کے درمیان لفظی جنگ

کھمم _ کھمم ضلع میں ٹی آر ایس اقلیتی قائدین اور کانگریس اقلیتی قائدین میں زبردست لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے آج ٹی آر ایس اقلیتی قائدین نے کھمم کے اردو گھر شادی خانہ میں پریس کانفرنس منعقد کی کانگریس قائدین نے جو کل اردو گھر شادی خانہ کا دورہ کیا تھا اس کا جواب دیتے ہوئے آج پریس کانفرنس میں ٹی آر ایس اقلیتی قائدین عزیزالحق قمر ضلع کتب خان چیرمین 38ڈیویزن ٹی آر ایس کارپوریٹر محمد شوکت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھمم شہر کی ترقی کانگریس قائدین کو پسند نہیں آرہی ہے ٹی آر ایس کے دور حکومت میں اور پی اجے کمار کی صدارت میں کھمم شہر کی ترقی برق رفتار میں ترقی کررہا ہے  کانگریس کے دور حکومت میں کھمم کا اردو گھر شادی خانہ بھوت بنگلہ میں تبدیل ہو کر تھا گیا تھا ٹی آر ایس کے دور میں ہی اردو گھر شادی خانہ کی ترقی ہوئی ٹی آر ایس قائدین نے مزید کہا کہ جو بھی کام باقی ہے وزیر موصوف کے علم میں لاکر مکمل کرلیا جائے گا اردو گھر شادی خانہ کے رکن پی سی سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس قائدین  کھمم کی ترقی نہیں نہیں چاہتے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اردو گھر شادی خانہ کھمم کی ترقی صرف اور صرف ٹی آر ایس کے دور میں ہی ہوئی ہے پی سی سلیم نے  کانگریس قائدین پر قانونی کارروائی کرنے کی بھی دھمکی دی اس موقع پر ٹی آر ایس کے دیگر قائدین بھی موجود تھے