امیر حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان کے ہاتھوں ناگرک وکاس کیندر کا افتتاح

ہیومین ویلفیر فاؤنڈیشن تلنگانہ اور جماعت اسلامی ھند بہادر پورہ کی جانب سے ناگرک وکاس کیندر کا حسن نگر میں آغاز
امیر حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان کے ہاتھوں ناگرک وکاس کیندر تلنگانہ کی وئب سائٹ کا بھی افتتاح

 

عوام الناس کو حکومتی اسکیمات سے واقف کروانے کے لئے ہیومین ویلفیر فاؤنڈیشن تلنگانہ اور جماعت اسلامی ہند بہادرپورہ کے تعاون و اشتراک سے علاقہ حسن نگر میں ناگر وکاس کیندر کا افتتاح و آغازعمل میں آیا۔ جناب اقبال حسین سکریٹری ایچ ڈبلیو ایف تلنگانہ و آندھراپردیش نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سنٹر کا مقصد مقامی عوام کو حکومتی اسکیمات سے واقف کروانا اور اُن میں شعور بیدار کرنا ہے۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سینٹرز ریاست کے مختلف مقامات پر قائم کئے گئے ہیں جسکے زریعہ عوام الناس کو ہر قسم کی مدد و رہنمائی بالکل مفت فراہم کی جارہی ہے۔ اس موقع پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ حکومتی اسکیمات سے ناواقف عوام کیلئے اس سنٹر سے مقامی عوام کو کافی فائدہ ہوگا۔افتتاح کے موقع پر جناب محمد عبدالقدوس نائب صدر الائنس آف پروگرسیو پروفیشنلس‘ جناب وحید دادخان صاحب‘امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بہادرپورہ جناب محمد عمران‘ جناب عبدالرحمن واجدکے علاوہ مقامی افراد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ناگرک وکاس کیندر تلنگانہ کی وئب سائٹ کا امیر حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان صاحب کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ناگرک وکاس کیندر تلنگانہ کی وئب سائٹ www.nvktelangana.org پر مزید تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہے۔