تلنگانہ

وزیراعظم مودی سے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا کی ملاقات

چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے قومی دار الحکومت دہلی میں  وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ریونت ریڈی ریاست میں چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ مودی سے ملاقات کئے  ہیں ۔ یہ ملاقات منگل کو شام 4 بجے ہوئی ۔

مودی سے ملاقات کے دوران متحدہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد کئی برسوں سے دونوں تلگو ریاستوں کے زیر التواء مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے علاوہ ریاست کو مرکز سے واجب الاداء فنڈس اور زیر پر اجلٹس پر بھی بات چیت کی گئی ۔ اور بتایا کہ بی آر ایس دور حکومت میں تلنگانہ مقروض ہوگیا ہے ریاست کو قرض سے باہر نکالنے کے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button