عادل آباد بلدیہ کی جانب سے عیدالاضحی کے پیش نظر اجلاس _ائمہ مساجد و انتظامی کمیٹیوں کے ذمداروں کی شرکت

عید قرباں کے پیش نظر مجلس بلدیہ عادل آباد کے تحت تمام وارڈوں میں صاف صفائی کے کاموں کے لئے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جارہے ہیں۔میونسپل کے تحت پچپن آٹوز اور قربانی کے فضلے کی محفوظ مقام پر منتقلی کے لئے کور بیگس مساجد کے ذمہ داروں کے حوالے کیے گئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار میونسپل چیرمین جوگوپریمندر اور وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے میونسپل کانفرنس ہال میں ائمہ مساجد و انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قربانی کے فضلے کی محفوظ مقام پر منتقلی کے لئے کور بیگس اجلاس میں شریک ائمہ مساجد و انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران کے حوالے کیے گئے۔وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے اپنے خطاب میں شہریان عادل آباد سے اپیل کی ہے کہ قربانی کے ایام میں صاف صفائی کو یقینی بنائیں۔اور ہر سال کی طرح اس سال بھی پر امن طور پر عیدالاضحی منائیں۔میونسپل کے تحت تمام تر انتظامات کو قطعیت دی گئی ہے۔ضرورت کے وقت میں میونسپل عہدیداران سے رابطہ کریں۔اس موقع پر میونسپل کمشنر اے شیلجہ نے بھی مخاطب کیا اور عیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد دی۔صدر تنظیم الائمہ والموذنین حافظ محمد منظور احمد،مولانا محمد اکبرالدین حسامی،حافظ عارف خان نے بھی مختلف تجاویز پیش کی اور میونسپل چیرمین اور وائس چیئرمین سمیت میونسپل عہدیداران سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر ٹی آر ایس کونسلرس کے علاوہ علماء و حفاظ و مساجد کے صدور و دیگر موجود تھے۔