انٹر نیشنل

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا ویکسین لازمی 

ریاض – کے این واصف

مملکت سعودی عرب کرونا وبا کے حوالے سے بالکل محفوظ ہے۔ اس سلسلے میں کوئی پابندیاں بھی نہیں ہیں مگر وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرنا شرط ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین کا کورس مکمل نہ کرنے والوں کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔‘

وزارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’حج کے خواہشمند عازمین کو چاہیے کہ وہ انفلونزا کی ویکیسن بھی لگوائیں۔‘واضح رہے کہ اب تک 70 ہزار سے زیادہ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی اس سال حج کے لیے رجسٹریشن کر چکے ہیں۔

رواں برس داخلی حج عازمین کو تین قسطوں میں حج پیکیج کی سہولت حاصل ہے۔ حج سے پانچ ماہ قبل مکمل رقم ادا کرنے کے بجائے تین قسطوں میں پیکیج کی رقم ادا کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سال حج کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق حج ۲۰۲۳ میں کورونا وبا سے قبل کی تعداد کو حج کی اجازت ہوگی۔ لہذا عازمین کو ویکسین کی خوراکین مکمل کرنا ان کے حق میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button