ایجوکیشن

اقراء ہائی اسکول اُردو میڈیم کورٹلہ میں یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے دستوری فرائض و حقوق پر مسابقتی امتحان کا انعقاد 

اقراء ہائی اسکول اُردو میڈیم کورٹلہ میں یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے دستوری فرائض و حقوق پر مسابقتی امتحان کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

 

جناب عبدالرحیم صاحب صدر مدرس اقراء ہائی اسکول کورٹلہ کی سرپرستی میں 75/واں جشنِ یومِ جمہوریہ ہند کی مناسبت سے طلباء و طالبات کے لئے دستور ہند کوئز امتحان منعقد کیا گیا.

 

اس امتحان کا اہم مقصد طلبہ میں دستور ہند (آئین) کے متعلق شعور بیداری کی جاسکے اور اپنے معلومات میں اضافہ کرسکیں.اس امتحان میں جماعتِ چہارم تا جماعتِ دہم کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا.

 

اس موقع پر جناب عبدالواجد صاحب (صدر اُردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع جگتیال) نے امتحان کا معائنہ کیا. اور تمام اساتذہ کرام کو مبارک باد پیش کی.

 

جناب عبدالرحیم صاحب (صدر مدرس اقراء ہائی اسکول کورٹلہ) نے طلبہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ مدرسہ ہذا میں اس طرح کے اور بھی کئی پروگرامس و مسابقتی امتحانات منعقد ہوتے رہیں گے اور آپ تمام ان سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.

 

اس موقع پر جناب توقیر صاحب، جناب محمد ضیاء الرحمٰن صاحب، جناب سید مظہر صاحب ،عبدالجامع صاحب، جناب عبدالمعز صاحب ، مولانا ذاکر حسین صاحب، حافظ محمد عمران صاحب، جناب محمد سہیل صاحب، جناب عبدالعزیز صاحب، جناب محمد عابد صاحب کے علاوہ معلمات کی کثیر تعداد موجود تھی.

متعلقہ خبریں

Back to top button