ڈاکٹر محمد قطب الدین امریکہ کی جانب سے مسلمانان عالم کو عید الاضحی کی مبارکباد

 

نارائن پیٹ : 20 جولائی ( پریس نوٹ / اردو لیکس) عید الاضحی کے موقع پر امریکی ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد قطب الدین نے اپنے صحافتی بیان میں تمام عالم اسلام کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عید الاضحی کی اصلی روح نفس کی خباثت کو ذبح کرنا ہے۔ جناب ڈاکٹر محمد قطب الدین نے کہا کہ دین حنیف و دین محمدﷺ کے حقیقی داعی بنے کے لئے اپنے نفس کی بری عادتوں کو ترک کریں۔ صرف جانوروں کو ذبح کریں گے تو یہ علامتی بن جائی گی
انہوں نے کہا کہ ہمیں جانوروں کے ساتھ ساتھ اپنے نفس کی بری عادتوں غصہ جہالت بزدلی کاہلی دھوکہ غریب نفس پرستی کیرو نخوت کو ذبح کرنا چاہے۔ تاکہ دینی اسلام کا حقیقی پیام پر عمل ہو۔ ڈاکٹر محمد قطب الدین امریکہ نے عالم اسلام مسلمان ہند اور بالخصوص نارائن پیٹ کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے عید کے موقع پر صاف و صفائی کا بھی خاص خیال رکھنے کی اپیل بھی کی ہے