تلنگانہ

تلنگانہ میں اگلے 3 دنوں میں موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی۔ آرینج الرٹ جاری

حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ریاست میں اگلے تین دنوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے کہا گیا ہے کہ اس مہینے کی 25 اور 26 تاریخ کوزیادہ سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔ منگل اور چہارشنبہ کیلئے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا طوفان اب جنوبی اوڈیشہ کے آس پاس میں سمندر کی اوسط سطح سے 3.1 کلومیٹر اوپر بنا ہوا ہے اور اس مہینہ کی 24 تاریخ کو جنوبی اوڈیشہ – شمالی آندھرا کے قریب شمال مغربی خلیج بنگال پر ہوا کے کم دباؤ کے بننے امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button