بلدیہ عادل آباد کے چیرمین اور وائس چیئرمین نے عیدگاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا

عادل آباد، _ عادل آباد میونسپل چیرمین جوگوپریمندر اور وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے کل بروز چہارشنبہ عیدالاضحی کی نماز کے پیش نظر عیدگاہ میدان کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائد محمد یونس اکبانی،صدر تنظیم الائمہ والموذنین حافظ محمد منظور احمد،کونسلرس نرسنگھ،گنیش،محمد عبدالمبین،کو آپشن ممبر محمد اعجاز کے علاوہ عبدالقیوم،سید محسن،عیدگاہ انتظامیہ و دیگر موجود تھے۔اس موقع پر مذکورہ قائدین نے مرمتی کاموں،بجلی کی فراہمی،مائیکس،صاف صفائی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور میونسپل ملازمین کو جلد کاموں کو تکمیل کرنے کی ہدایت دی۔بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میونسپل چیرمین جوگوپریمندر اور وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے کہا کہ گذشتہ چند روز قبل رکن اسمبلی جوگورامنا نے عیدگاہ کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کو قطعیت دینے کی میونسپل عہدیداران کو ہدایت دی تھی۔اسی ضمن میں آج عیدگاہ میدان کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اور پر امن طور پر عید منائیں۔اور ملک کی سالمیت و امن کی برقراری کیلئے دعاؤں کا خاص اہتمام کریں۔انہوں نے عیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد دی۔