انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کو دیکھ کر خاتون ہوئی بے قابو اور گال کو چوم لیا۔ ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان حال ہی میں دبئی پہنچے، اداکار نے ایک دوست کے رئیل اسٹیٹ برانڈ کی تشہیر کے لیے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے بعد انہوں نے وہاں موجود مہمانوں سے ملاقات کی اورمصافحہ کیا۔

 

اس دوران وہاں موجود ایک خاتون نے سب کے سامنے شاہ رخ خان کے گال کو چوم لیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ بلیک سوٹ پہنے کافی ہینڈسم نظر آ رہے ہیں۔

 

وہ سب سے مصافحہ کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں تبھی ایک لڑکی آتی ہے اوران کے گال پر بوسہ لیتی ہے، لڑکی کی اس حرکت پر شاہ رخ ہنستے ہیں اورشرما جاتے ہیں۔ لوگ خاتون کی اس حرکت پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button