تلنگانہ

کانگریس کے ٹکٹ کے لئے گاندھی بھون میں درخواستیں داخل کرنے والوں کی قطار _ آج ایک دن 180 درخواستیں موصول

حیدرآباد: تلنگانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ کی خواہش رکھنے والوں سے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گاندھی بھون کے ذرائع نے بتایا  کہ اب تک تقریباً 220 لوگوں نے درخواست دی ہیں ۔ آج، گاندھی بھون ٹکٹ کے لئے درخواست داخل کرنے والوں سے بھرا ہوا تھا

گاندھی بھون آج  کارکنوں اور لیڈروں سے پہلے ہی بھرا ہوا تھا کیونکہ الیکشن لڑنے کے خواہشمند لیڈر اپنی درخواستیں جمع کر رہے تھے۔ اتوار تک 36 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، آج 180 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں

 

۔ حالانکہ ابھی چار دن باقی تھے، لیڈران درخواستیں جمع کرانے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ چونکہ اس مہینے کی 25 تاریخ کو درخواست دینے کی آخری تاریخ کے طور پر اعلان کیا گیا ہے، گاندھی بھون کے ذرائع نے بتایا کہ کل سے زیادہ  درخواستیں موصول ہونے کا امکان ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button