ضلع عادل آباد میں بارش سے تمام ذخائر زیر آب

عادل آباد _ ضلع عادل آباد میں گذشتہ دو دنوں سے بارش کے سبب ضلع بھر کے آبشار بھر آنے سے مختلف پراجیکٹس کے دروازوں کو کھول دیا گیا ہے۔اور ضلع بھر میں ندی نالے اور تالاب لبریز ہوگئے ہیں۔عادل آباد کے علاوہ ایچوڑہ،نریڈی گونڈہ،سریکونڈہ،بازار ہتنور،گڈی ہتنور میں لگاتار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔موسلادھار بارش سے مختلف موضوعات میں واقع برجوں کی خستہ حالی کے سبب عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔پولیس کی جانب سے بھی ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔وہیں ضلع ایس پی نے پولیس عہدیداران کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے راحت کاری کے کاموں کو انجام دیا جارہاہے۔پولیس کی جانب سے امدادی ٹیموں کی بھی تشکیل دی گئی ہے۔اور ہنگامی صورت حال میں 8106674510 نمبر پر ربط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ضلع ایس پی ایم راجیش چندر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ پولیس کی جانب سے موجودہ صورت حال پر نظر رکھی جارہی ہے۔انہوں نے مواضعات کی عوام سے اپیل کی ہے کہ ضرورت کے وقت باہر نکلنے پر دریا و غیرہ عبور کرتے وقت چوکس رہیں۔اور پولیس کی جانب سے جاری کردہ ٹال فری نمبر پر ربط پیدا کریں۔