ایجوکیشن

کورٹلہ میں ایس آئی او کے گرمائی دینی کلاسس کا اختتام _ کامیاب طلباء میں انعامات کی تقسیم

کورٹلہ _ اسٹوڈنٹ اسلامک آر گنانزشن آف انڈیا کورٹلہ یونٹ کی جانب سے چلائی گئی دس روزہ گرمائی دینی کلاس کا آج اتوار کو اختتام عمل میں آیا.  اختتامی پرورام کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا. طالب علم عبدالوجد نے تلاوت کلام پیش کی اور محمد زیان نے نعت پیش کیا۔ صدر مقامی عبدالماجد نے ابتدائی کلمات پیش کیے. جس میں انہوں نے دس روزه گرمائی دینی کلاسس کی کارگزاری پیش کی ان کلاسس کے اندر بچوں کو قرآنی دعائیں اور اذکار حفظ کر رئے گئے ۔

 

اسلامی آداب سکھائے گئے صحابہ عشرہ مبشرہ صحابیوں کے واقعات سنائے گئے. کلاس کے اختتام پر بچوں کو گراونڈ میں مقابلہ جات بھی کرائے گئے۔ اور امتحان بھی منعقد کیا گیا. بھائی عبدالمومن نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ کسی طرح ان چھٹیوں کو مفید بنایا جا سکتا ہے۔ بعد ازان کامیاب ہونے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا. جس میں امتحان میں محمد زیان نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور سید انصار, عبدالواجد نے بالترتیب دوسری وتیری پوزیشن حاصل کی اور والی بال اور کبڈی کے مقابلہ میں سیر انصار کی ٹیم عبد الملک کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی.

محمد شفیق ممبر sio نے پروگرا کی کاروائی کو چلایا اور کلاس میں آنے والے بچوں و مقررین اور پروگرام میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر جناب نجم الدین زاہد صاحب  ، جناب عقیل احمد صاحب ، برادر عبدالمومن ،  برادر صبغت الله ، برادر شیخ مختار ،  ممبران میں سے برادر عبدالماجد، محمد فاضل فیض الرحمن، شفیق الرحمن، عبدالقوی ، محمد عدنان موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button