جنرل نیوز

انس امام دلشاد ہمراہ طیبہ حسن رشتہ ازدواج میں منسلک ،اہم شخصیات کی شرکت

مدھوبنی 5 /مئی (پریس ریلیز) گزشتہ دنوں ڈاکٹر مولانا محمدعالم قاسمی جنرل سیکرٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار کے بڑے صاحبزادے انس امام دلشاد کا نکاح ہمراہ طیبہ حسن بنت انظار الحسن ،پرسونی ،بسفی ،مدھو بنی ،مفکر ملت حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی ،قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل نے پڑھا یا، اور 2/مئی کو ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر علاقہ اور ریاست کی اہم شخصیات کی شرکت ہوئ،

اس موقع پر شریک ہوکر نو عروس جوڑے کو دعاؤں سے نوازنے والے والے حضرات میں جناب ڈاکٹر فیاض احمد ،ممبر آف پارلیمنٹ راجیہ سبھادہلی ،پروفیسر ڈاکٹر سرور عالم ندوی، صدر شعبہ عربی پٹنہ یونیورسٹی، جناب حماد قاسم، سیکریٹری رفاہ امت سوسائٹی دریا پور پٹنہ ،جناب ارشد عالم ،سیکریٹری جامع مسجد دریا پور سبزی باغ پٹنہ ،جناب ریاض الدین خوشنود، خازن رفاہ امت سوسائٹی پٹنہ ،الحاج اشرف عالم، کوہ نور جوئیلرس پٹنہ، مولانا عبد الرحیم برہولیاوی حاجی پور، مفتی شکیل احمد قاسمی صدر مدرس بشارت العلوم کھرما پتھرا ،دربھنگہ ،ہیرا مکھیا پتونا، شاکر حسین عرف ابو، سابق مکھیا نورچک ،ڈاکٹر محمد عالم عشورہ، ڈاکٹر سرفراز پٹنہ، افضل حسین پٹنہ، نظام الدین چاند پٹنہ، کانگریسی لیڈر صابر مستان پرسونی ،قاضی اعجاز احمد قاسمی دملہ، مولانا محمد اکرم قاسمی پتونا، مولانا اعجاز احمد اسراہی، مولانا نسیم احمد نعمانی پرسونی، ماسٹر عزیز احمد پرسونی، مولانا شعیب سلفی سمیلا، اظہر امام اشکی، پیغمبر پور، اور حافظ عبد الرحمن دہلی وغیرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین شریک ہوئے، اور کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے دعائیں دی

ں.

متعلقہ خبریں

Back to top button