عادل آباد پولیس ہیڈکوآرٹر میں اتوار کو پرانے سامان کا ہراج

عادل آباد_ ضلع ایس پی عادل آباد ایم راجیش چندر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ جاریہ ماہ کی 25 جولائی بروز اتوار کو پولیس ہیڈکوآرٹر میں پرانے سامان کے ہراج کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس  نیلامی کے ذریعہ پرانے سامان جیسے ہارڈویئر،اسٹورویئر،کمپیوٹرس،پرنٹرس،کٹ آرٹیکلس،پرانے ٹینٹس و دیگر اشیاء فروخت کی جائے گی۔انہوں نے خواہش مند افراد سے اپیل کی ہے کہ 25 جولائی کو پولیس ہیڈکوآرٹر آدھار کارڈ ساتھ لائیں۔مزید تفصیلات کے لئے ہیڈکوآرٹر آر آئی سے فون نمبر پر 9440795062 ربط پیدا کریں۔