حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی کی جانب سے اتوار کو جگتیال میں اصلاحی مجلس

بروز اتوار 25 جولائی کو مسجد صفہ جامعہ عربیہ تحفیظ القرآن جگتیال محلہ رحمت پورہ میں مریدین و متوسلین کے لئے اصلاحی مجلس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔جس میں رہبرشریعت متبع سنت عارف باللہ حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم خلیفہ مجاز حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم تشریف لائیں گے۔اصلاحی مجلس میں اہل ایمان سے گزارش کی گئی ہے کہ تمام دوست و احباب کے ضرور تشریف لائیں اور مجلس استفادہ حاصل کریں۔منجانب : میر کاظم علی صدر مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ جگتیال
رابطہ نمبر: 9849345832