تلنگانہ

حیدرآباد میں کتے نے 16 افراد کو کاٹ لیا۔ بچے بھی شامل

بالا نگر: حیدرآباد کے بالا نگر علاقہ میں ایک آوارہ کتے کے حملے میں  16 افراد زخمی ہوئے۔ ہفتہ کی رات ایک کتے نے سڑک سے گزرنے والے لوگوں کو کاٹ لیا۔ زخمیوں میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں میں سے چار شدید زخمی بتائے گئے ہیں۔ کالونی کے مکینوں کی شکایت پر کوکٹ پلی زون کے ڈاگ اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور تقریباً 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کتے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button