کے ٹی آر کی سالگرہ پر اقلیتی اقامتی اسکول و کالج نارائن پیٹ میں شجر کاری پروگرام

 

نارائن پیٹ: 24 جولائی( نامہ نگار ) نارائن پیٹ ٹاون میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول بوائز اور اقلیتی اقامتی کالج بوائز میں آج ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر روا کے فرزند کے تارک راما راو( ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق و شہری ترقی) کی یوم پیدائش کے ضمن میں اسکول کے احاطہ میں ہریتا ہارم پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگرام کے تحت اقلیتی اقامتی اسکول بوائز کے پرنسپل محمد فرید’ کالج پرنسپل جگدیش ریڈی نے پودے لگائے۔ اس موقع پر اسکول و کالج کے اسٹاف شیوا کمار’ ظہیر احمد’ نارائینا’محمد امتیاز’ سرینواس’ محمد شعیب’ سری دیوی’ گریجا’ محمود’ فاطمہ بیگم’ ودیگر موجود تھے۔