اردو صحافیوں کی کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن سے ملاقات

ضلع کریم نگر کے  اردو صحافیوں نے نو متبدلہ ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے نمائندہ اردو صحافیوں کوبھر پور تعاون کا تیقن دیا اور اردو صحافیوں سے بھی تعاون کی خواہش کی اس وفد میں سینئر جرنلسٹ نثار احمد پروانہ۔ منصف نامہ نگار محمد سراج مسعود۔ اعتماد نامہ نگار صادق علی احمد ۔ محمد افضل پاشاہ 4 ٹی وی ۔اور ایم اے اسد سیاست ٹی وی وغیرہ موجود تھے۔