عادل آباد میں کے ٹی آر کی سالگِرہ پر شجرکاری پروگرام

ٹی آر ایس پارٹی کے کارگذار صدر و آئی ٹی منسٹر کے تارک راما راؤ کی سالگرہ کے موقع پر عادل آباد رکن اسمبلی جوگورامنا نے پارٹی قائدین کے ہمراہ شہر مستقر میں بڑے پیمانے پر پودے لگاکر سالگرہ کا تحفہ پیش کیا۔اور کے ٹی آر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور درازی عمر کے لئے دعا کی۔ریاست میں انکی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے بھر پور ستائش کی۔اس سلسلہ میں رکن اسمبلی جوگورامنا نے آفیسر کلب اور دیوا پور جنگلاتی علاقہ میں شجرکاری میں حصہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تفصیلات سے واقفِ کروایا۔انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی قیادت میں ریاست تلنگانہ ترقی کی سمت گامزن ہے۔وزیر کے ٹی آر نے بھی آئی ٹی شعبہ میں کافی خدمات انجام دی ہیں۔جس سے سینکڑوں نوجوان روزگار حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری کا مقصد ریاست کو سرسبز و شاداب بنانا ہے۔درختوں سے ہی آکسیجن ملتاہے۔اور انسانی زندگی کی بقا کے لئے درخت لگانا ضروری ہے۔انہوں نے شہریان کو بھی اپنے اطراف و اکناف پودے لگانے کا مشورہ دیا۔اس موقع پر ڈائری چیئرمین لوکا بھوما ریڈی، اے بوجھا ریڈی،میونسپل چیرمین جوگوپریمندر اور وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،پارٹی قائدین اطہر اللہ،محمد یونس اکبانی،مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین ایم پرہلاد،محمد ظہور احمد،ساجد الدین،کونسلرس بی ستیش،محمد عبدالمبین،نرسنگھ،پرکاش،کو آپشن ممبر محمد اعجاز احمد،فاریسٹ عہدیداران اور پارٹی کارکنان دلکش جمیل،شہباز خان و دیگر احباب نے کثیر تعداد میں شجرکاری میں حصہ لیا۔اس موقع پر درخت لگاکر رکن اسمبلی نے مذکورہ قائدین کے ہمراہ سیلفی بھی لی۔