جرائم و حادثات

حیدرآباد: ننھے روزہ دار کا قتل کرنے والے ہجڑے کےگھر پر برہم عوام کا حملہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں کمسن روزہ دار واحد خان کا قتل کرنے والے ہجڑے کے مکان پر برہم ہجوم نے حملہ کردیا۔ واضح رہے کہ صنعت نگر علا الدین کوٹھی کے رہنے والے 8 سالہ لڑکے کا ان کے پڑوس میں رہنے والے ہجڑے عمران نے قتل کرکے آٹو ڈرائیور کی مدد سے نعش کو ڈرم میں ڈالکر نالے میں پھینک دیا تھا۔ سی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس بات کی نشاندھی ہوئی کہ نماز عصر کے بعد لڑکے کو ہجڑہ مسجد سے اپنے مکان لے گیا تھا۔ اس بات کا پتہ چلتے ہی ہجوم نے ہجڑے کے مکان پر غصہ میں حملہ کرکے سارا سامان توڑ پھوڑ دیا، چھت کو نقصان پہچایا اور سامان گھر کے باہر پھینک دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button