جنرل نیوز

مدرسہ انوارالعلوم محبوبیہ عادل آباد کا 14/مارچ کو سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و دستاربندی حفاظ کرام ۔ شہریان عادل آباد سے شرکت کی اپیل

عادل آباد۔11/مارچ(اردو لیکس)شہر مستقر عادل آباد کا دینی ادارہ مدرسہ انوارالعلوم محبوبیہ کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد عطائے خلعت و دستاربندی حفاظ کرام و سنگ بنیاد تعمیر عمارت 14/مارچ 2023 بروز منگل بعد عشاء بمقام رائل پیالیس سات نالہ روڈ عادل آباد منعقد کیا جارہا ہے۔بعد نماز عصر مدرسہ ہذہ کی جدید عمارت کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رنادیویا نگر میں رکھا گیا۔اس سلسلہ میں ذمہ داران مدرسہ نے پوسٹرز کی رسم اجرائی عمل میں لاتے ہوئے صحافیوں کو تفصیلات سے واقف کروایا۔اس جلسہ عام کی سرپرستی مفکر اسلام مفتی خلیل احمد صاحب شیخ الجامعہ نظامیہ کریں گے۔جبکہ نگرانی پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری بانی و ناظم اعلی مدرسہ عربیہ انوار العلوم و معتمد مجلس اشاعت العلوم جامعہ نظامیہ کریں گے۔

 

اس کے علاوہ دیگر علماء کرام حضرت مولانا سید رؤف علی ملتانی القادری صاحب قبلہ اور مولانا سید شاہ فہیم اللہ قادری صاحب شرکت و جلسہ کو مخاطب کریں گے۔جبکہ جلسہ کی قیادت پیر طریقت الحاج سید شاہ نسیم احمد قادری اور صدارت پیر طریقت حضرت مولانا الحاج حافظ سید شاہ کلیم اللہ قادری بانی و مہتمم مدرسہ انوارالعلوم محبوبیہ کریں گے۔دیگر علماء کرام کی بھی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت ہوگی

 

۔اس پر نور جلسہ عام میں انتظامی کمیٹی مدرسہ انوارالعلوم و مدرسہ ھذہ کے اساتذہ مولانا محمد ذاکر حسین قادری،حافظ ندیم قادری،سلطان صلاح الدین ایوبی نے شہریان عادل آباد سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button