جنرل نیوز

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین نے چامراج پیٹ اسمبلی امیدوار بی زیڈضمیر احمد خان کیلئے انتخابی مہم چلائی

چامراج پیٹ۔(پریس ریلیز)۔ ریاست کرناٹک میں آنے والے 10مئی 2023کو اسمبلی انتخاب ہونے والے ہیں۔ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن و چامراج پیٹ اسمبلی حلقہ کے انتخابی مبصرسید برہان الدین نے سابق وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان جو چامراج پیٹ اسمبلی حلقہ(168) کے کانگریس امیدوار ہیں ان کے حق میں پرزور انتخابی مہم چلائی۔

انتخابی مہم کے دوران سید برہان الدین نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں عوام بی جے پی حکومت کے عوام مخالف پالیسیوں سے بدظن ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران پتہ چلا ہے کہ ریاست کے عوام اس بار کانگریس کو واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار سونپیں گے۔ سابق وزیر اور سابق رکن اسمبلی اور ریاست کرناٹک کے ہر دل عزیز اور معروف لیڈر بی زیڈ ضمیر احمد خان کی انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ ہمیں قوی امید ہے کہ وہ اس مرتبہ بھی بھاری ووٹوں کے فرق سے اپنے حریف کو شکست دیں گے۔

بی زیڈ ضمیر احمد خان کو چامراج پیٹ اسمبلی حلقہ میں تمام مذاہب کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔ بی زیڈ ضمیر احمد خان ریاست میں کانگریس حکومت قائم کرنے کیلئے اپنے حلقہ کو چھوڑ کر ریاست کے دیگر تمام اسمبلی حلقوں میں دورہ کررہے ہیں اور کانگریس امیدواراں کے حق میں انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ تاکہ ریاست میں ایک سیکولر حکومت قائم ہوسکے۔ انہیں امید ہے کہ چامراج پیٹ کے عوام ان کے خدما ت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں دوبارہ شاندار طریقے سے منتخب کریں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button