تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ میں گروپ 2 امتحان ملتوی

حیدرآباد _ 12 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے گروپ 2 امتحان کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے چیف سکریٹری شانتی کماری کو ہدایت دی ہے کہ وہ گروپ 2 امتحان کی نئی تاریخ کو قطعیت دیں۔ تاکہ امیدواروں کو دوسرے امتحانات میں شرکت کے لئے تکلیف نہ ہو۔

 

واضح رہے کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ 2 کی 700 سے زائد جائیدادوں پر تقررات کے لئے 29 اور 30 اگست کو امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور تمام تیاریاں مکمل ہوگئی تھی لیکن امیدواروں نے جاریہ ماہ لگاتار دیگر امتحانات ہونے کی وجہ سے گروپ 2 امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ کررہے تھے اور اس سلسلہ میں دھرنے و احتجاج بھی کئے جارہے ہیں

 

جس کے پیش نظر چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے گروپ 2 امتحان ملتوی کرنے کی ہدایت دی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button