عادل آباد کے چاندہ میں واقع مشہور صوفی بزرگ حضرت سراج الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

شہر عادل آباد کے چاندہ میں واقع مشہور صوفی بزرگ حضرت سراج الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ ہے۔جسکی زیارت کے لئے دور دراز سے سینکڑوں عقیدت مند یہاں کا رخ کرتے ہیں۔لیکن زائرین کے لیے کوئی بنیادی سہولیات جیسے وضو اور غسل خانہ اور پینے کا پانی کے علاوہ دیگر سہولیات کا کوئی خاص انتظام نہیں ہے۔اس کے علاوہ درگاہ کی ناقص حصار بندی اور عدم توجہ کے سبب جنگلی جانوروں کی آمد و رفت سے جگہ جگہ گندگی پھیلی ہوئی ہے۔ان تمام تفصیلات سے عادل آباد کے فکر مند نوجوانان عظیم حسین،شعیب رضا، شہباز حسین نے صحافیوں کو واقف کروایا۔انہوں نے متعلقہ عہدیداران اور اربابِ مجاز پر درگاہ کے تحفظ سے متعلق لاپرواہی کا الزام عائد کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہر سال عرس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔مختلف مذاہب کے ماننے والوں کی ایک بڑی تعداد عرس مبارک میں شرکت کرتی ہے۔عظیم حسین نے اس سلسلہ میں ضلع کلکٹر،وقف بورڈ عہدیداران کے علاوہ مقامی عوامی نمائندوں سے حضرت سراج الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کے تحفظ اور ترقی و دیگر انتظامات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔