تلنگانہ

راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں اداکارہ پوجا بھٹ نے 10 کلو میٹر پیدل چلیں

حیدرآباد _ 2 نومبر ( اردو لیکس) حیدرآباد میں جاری راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں اداکارہ پوجا بھٹ  شامل ہوئیں اور ان کے ساتھ 10 کلومیٹر فاصلہ طئے کیا۔پوجابھٹ، بالی ووڈسے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت ہیں جس نے اس یاتر امیں حصہ لیا اور راہول گاندھی کے ساتھ 10 کلومیٹر فاصلہ طئے کیا۔اس فاصلہ کے دوران انہوں نے راہول گاندھی سے تبادلہ خیال بھی کیا۔عوام نے اداکارہ کا استقبال کیا۔اداکار، ہدایت کار اورپروڈیوسر پوجابھٹ، سوشیل میڈیا پر مختلف مسائل پر کھل کر اظہارخیال کرتی ہیں

 

۔انہوں نے 1989میں بنی فلم ڈیڈی سے اپنی اداکاری کی شروعات کی تھی۔انہوں نے کئی فلموں جیسے زخم، دل ہے کہ مانتانہیں، سر اور  دیگر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور بعد ازں انہوں نے پروڈکشن اورہدایت کاری کے میدان میں قدم جمایا ہے۔ راہول گاندھی نے آج حیدرآباد کے بوئن پلی سے اپنی یاترا شروع کی۔جو بالا نگر ،کوکٹ پلی  جے این ٹی یو سے  گزری۔

متعلقہ خبریں

Back to top button