تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کی گرفتاری پر تلنگانہ حکومت کو ہائی کورٹ کی نوٹس

حیدرآباد_ 11 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی جے پی کا معطل رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کی  پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر آج حکومت کو نوٹس جاری کی ہے اور 20 اکتوبر تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے

ملعون راجہ سنگھ کی بیوی اوشا بائی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے حکومت کو نوٹس جاری کی ہے  اس موقع پر سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے دو ہفتے کا وقت دینے کی  عدالت سے درخواست کی۔جس پر جسٹس اے ابھیشیک ریڈی اور جسٹس سری دیوی پر مشتمل بنچ نے اس کی اجازت دے دی ۔ اپنی درخواست میں اوشا بائی نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جو غیر قانونی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button