تلنگانہ

تلنگانہ کے عازمین حج کیلئے سکندرآباد پاسپورٹ آفس میں خصوصی کاونٹر

حیدر آباد – 12 دسمبر (پریس نوٹ ) ریجنل پاسپورٹ آفیسر حیدر آباد اے اسنیجا نے ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کی درخواستوں کی یکسوئی کے لئے ریجنل پاسپورٹ آفس واقع سکندر آباد میں ایک خصوصی کاونٹر قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے تعاون سے 13 ، 15 اور 18 دسمبر کو یہ خصوصی کاونٹر کام کرے گا۔ درخواست گزاروں سے کہا گیا کہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے توسط سے آنے والی درخواستوں کی ہی اس کا ونٹر کے ذریعہ یکسوئی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حج 2024 ء کے تعلق سے مرکزی حکومت نے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ آن لائن درخواستوں کی وصولی کا 4 دسمبر 2023ء سے آغاز کر دیا ہے جو 20 دسمبر 2023ء تک موصول کی جائیں گی۔ تمام عازمین حج کے پاس کم از کم 31 جنوری2025ء تک کارکرد پاسپورٹ رہنے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button