عادل آباد ضلع میں نابالغ لڑکی کا اغوا _ تین گھنٹے کے اندر پولیس نے لڑکی کو بچا لیا

عادل آباد ضلع میں ایک 15 سالہ لڑکی کے اغوا کو پولیس نے ناکام بنا دیتے صرف تین گھنٹے کے اندر اغوا کاروں کے چنگل سے لڑکی کو آزاد کروایا اور دو اغوا کار کو حراست میں لے لیا۔ڈی ایس پی وینکٹیشورلو نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماوالا منڈل مستقر کی کے آر کے کالونی کی رہنے والی 15 سالہ لڑکی جمعہ کی صبح 6 بجے مکان کے باہر جھاڑیوں میں رفع حاجت کے لئے گئی تھی اس موقع پر لڑکی کا اغوا کرنے کے لئے پہلے سے دو افراد آٹو میں انتظار کررہے تھے جیسے ہی لڑکی گھر سے باہر نکلی ۔دونوں اغوا کاروں نے اسے پکڑ کر آٹو میں بٹھا لیا۔لڑکی کی چینخ و پکار پر گھر والے باہر نکل آئے۔تب تک آٹو نکل گیا۔گھر والوں نے اس واقعہ کی ضلر ایس پی کو اسی وقت فون پر اطلاع دی۔جس پر پولیس متحرک ہوگئی۔تین گھنٹے کے اندر اغوا کاروں کا پتہ چلا کر لڑکی کو بچا لیا۔اغوا کرنے والوں میں اہم ملزم 20 سالہ محسن خان اور ایک نابالغ لڑکا ہے ان کا اسی علاقے سے تعلق ہے